کوپن ہیگن: (دنیا نیوز) ڈنمارک نے ملک سے تمام کورونا پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کے بعد زندگی معمول پر لوٹ آئی ہے۔
ڈنمارک ملک سے کورونا پابندیاں ختم کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے، جہاں ویکسی نیشن کی شرح 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس اب کوئی خطرہ نہیں ہے، ڈنمارک میں 548 دن کورونا پابندیاں نافذ رہیں۔