کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 26 ہزار 580 تک پہنچ گئی

Published On 10 September,2021 08:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز۔) کورونا سے ملک بھر میں مزید 83 افراد جان سے گئے، مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار چھ سو نواسی نئے مریض سامنے آئے۔

جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ، ملک بھر میں مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ صفر تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 440 ہے ، مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 97ہزار 887ہو گئی۔ 3ہزار 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 10لاکھ 79 ہزار 867 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 10ہزار 436،سندھ میں 4لاکھ 42ہزار 401،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67ہزار 154،اسلام آباد میں ایک لاکھ 2ہزار 94 اور بلوچستان میں 32ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں 33ہزار 131 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
 

Advertisement