اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا معاملے پر ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر مہنگے ٹیسٹ کرنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا
ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ٹیلکس میں ملک بھر کے ائیرپورٹس منیجرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کی فیس 5 ہزار فی ٹیسٹ سے زیادہ وصول نہیں کی جائیں،ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس منیجرزہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،اگر ایر لائنز طے شدہ ریٹ پر رضامندنہیں تو معاملے کو ریگولیٹر کی شرائط سے منسلک کیا جائے۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ائیرلائنز کی جانب سے ٹیسٹ کے لیے زائد رقم وصول کرنے پر شکایت موصول ہوئی تھی ،ذرائع بتاتے ہیں کہ ائیرلائنز مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے زیادہ چارج کررہی ہیں۔