لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد پنجاب میں سکول بند کرنے کا حکم دینے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان پر وزیرآباد میں فائرنگ کی گئی تھی جس کے نیتجے میں وہ زخمی بھی ہوئے جبکہ ان کے علاوہ ایک شخص جاں بحق اور دیگر بھی زخمی ہوئے تھے۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ’نوٹیفکیشن‘ جعلی نکلا جو کہ ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ منسوب کیا گیا کہ انہوں نے پنجاب میں سکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کو پنجاب میں سکول بند کرنے کا حکم دینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے، اس کے علاوہ وہ پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری نہیں کرتے۔
سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کو جعلی قرار دیا۔
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) November 3, 2022