سرجری کے دوران تسبیح، عمران خان سے منسوب ویڈیو جعلی نکلی

Published On 07 November,2022 11:27 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے منسوب سرجری کے دوران تسبیح کرنے کی ویڈیو جعلی نکلی۔

خیال رہے کہ عمران خان کو وزیرآباد میں فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگی تھی جس کے بعد ان کو شوکت خانم ہسپتال لاہور میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا تھا۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان سرجری کے دوران ہاتھوں سے تسبیح کر رہے ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس نکلی۔

اس ویڈیو کے بارے تحقیق کی گئی تو حقیقت آشکار ہوئی کہ یہ ویڈیو پی ٹی آئی چیئرمین کی نہیں بلکہ ایک سال پرانی ہے جو کہ یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرجری کے دوران وہ شخص تسبیح کررہا ہے۔
 

Advertisement