اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی تردید کر دی۔
اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، پاک فوج کی خدمات چہلم امام حسینؓ کے موقع پر طلب کی گئی ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان بھر میں اس وقت تمام سڑکیں، تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، صرف چہلم کی سکیورٹی اور صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے گلگت بلتستان میں 144 نافذ کر رکھی ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
In a statement released by the Home Department of Gilgit-Baltistan, it has been clarified that the situation in Gilgit-Baltistan is completely peaceful and the news and speculations circulating in media regarding the deployment of Pakistan Army are completely baseless.
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 3, 2023
All roads,…