لاہور: (دنیا نیو) معروف قومی کرکٹر نسیم شاہ نے اپنی انجری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں۔
اس سے قبل ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی پیسر نسیم شاہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
خبر میں کہا گیا تھا کہ انجری کے باعث نسیم شاہ گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے، نسیم کی جگہ شرف الاسلام کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا تھا۔
تاہم نسیم شاہ نے اپنی انجری کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا ہے، نجی میڈیا چینل سے گفتگو میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور افغانستان کے خلاف سیریز کی تیاری کر رہا ہوں۔