لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے خود سے منسوب بیان کی تردید کردی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک اکاؤنٹ سے افتخار احمد سے منسوب بیان لکھا گیا تھا کہ انہوں نے بھارت کے خلاف میچ کو آسان قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے اب افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں نے کبھی ایسا کوئی بیان نہیں دیا، کوئی پروفیشنل کرکٹر ایسا بیان نہیں دے گا۔
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) August 16, 2023
افتخار احمد نے درخواست بھی کی کہ غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں، پاکستانی کرکٹر نے ایلون مسک سے اس اکاؤنٹ پر پابندی لگانے کی بھی درخواست کی ہے۔