ہرارے: (ویب ڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف بین الاقوامی میڈیا نے ہیتھ اسٹریک کینسر کے انتقال کی خبر چلاتے ہوئے بتایا تھا کہ زمبابوے کے سابق کپتان کی عمر 49 برس تھی اور رواں برس مئی میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
— Zimbabwe (@Zimbabwe_EN) August 23, 2023
زمبابوے کے کپتان سین ولیمز اور سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے بھی سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
بعدازاں کرکٹ زمبابوے کی جانب سے ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ زمبابوے کے سابق کپتان اور لیجنڈ ہیتھ اسٹریک زندہ اور بالکل ٹھیک ہیں اور ہم ان کی کرکٹ کے لیے یادگار خدمات کی خوشیاں مناتے رہیں گے۔