اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) متعدد سوشل میڈیا صارفین 31 جولائی 2024 سے ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے قبل ان کے آخری لمحات دکھائیں گئے ہیں، یہ ایک زخمی فلسطینی کی پرانی ویڈیو ہے۔
ویڈیو مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے کے بعد آئی ویریفائی (iverify) پاکستان ٹیم نے اس مواد کا جائزہ لیا ہے اور اس بات کا تعین کیا ہے کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے، اس نتیجے پر پہنچنے کے لیے، iVerify پاکستان ٹیم نے اصل ویڈیو کا سراغ لگانے کے لیے ریورس امیج سرچ کیا۔
آئی ویریفائی کی سرچ کے بعد سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل سے پہلے کے آخری چند لمحات سے منسلک کی جانے والی ویڈیو حقائق سے برعکس نکلی ، تاہم یہ ایک زخمی فلسطینی غزان کی پرانی ویڈیو ہے۔