کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان کے الیکٹرک نے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کردی۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں ہے، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے ، بجلی سے متعلق معلومات کے لیے کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کریں۔