30 سالہ برطانوی خاتون نے ایک سال میں 76 کلو وزن کم کرلیا

Last Updated On 04 January,2020 08:45 am

لندن: (روزنامہ دنیا) جنک فوڈ کے شوق اور ورزش سے دوری کی وجہ سے انگلینڈ کے علاقے ویسٹ یارک شائر کی رہائشی خاتون 30 سالہ سارہ واس کا وزن 158 کلو گرام ہوگیا تھا جس پر لوگ اسے مذاق کا نشانہ بنانے لگے۔

سارہ واس کو لوگوں کا موٹی گائے کہنا اور گھورنا برا لگنے لگا تو اس نے وزن کم کرنے کی ٹھانی اور سب سے پہلے باہر کے کھانوں کو چھوڑ دیا، گھر میں صحت بخش غذائیں پکانے لگی اور ورزش شروع کر دی۔

وہ دن بھر میں 3 میل تک چہل قدمی کرتیں، جم جاتیں اور ایکوافٹ کلاس میں جانا شروع کر دیا اور ایک سال میں 76 کلو وزن کم کرلیا۔