لاہور: (ویب ڈیسک) قدرتی پھل کیلا کے فوائد تو ہر کوئی جانتا ہے، کیلا روزمرہ زندگی میں استعمال کیا جانے والا عام پھل ہے جو جسم کو توانائی پہنچانے کا سبب بنتا ہے، یہ پھل جسم پر بے شمار مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایک بہترین ناشتہ وہ ہے جس میں مختلف پھل شامل ہوں تاہم اگر ناشتے میں کیلوں کا استعمال کیا جائے تو یہ دن بھر چاک و چوبند اور فعال رکھنے کے لیے بہترین غذا ہے۔
کیلے میں تین طرح کی قدرتی شکر پائی جاتی ہے۔ سکروز، فروکٹوز اور گلوکوز۔ کیلے میں فائبر یا ریشے بھی موجود ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کیلے کو فوری توانائی پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
کبھی آپ نے غور کیا ہے جب ہم کیلے کا چھلکا اتارتے ہیں تو ایک تارنما چیز بھی ساتھ ہوتی ہے جسے ہم چھلکے کے ساتھ اتار دیتے ہیں لیکن کیا آپ اس تار نما چیز کے فوائد سے جانتے ہیں۔
آئیے ہم آپ کو اس تارنما شے کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں جس کے بعد آپ یقیناً اس چیز کو کوڑے دان میں پھیکنے کے بجائے استعمال کریں گے۔
اس تارنما شے کو فلوم بنڈلز کہتے ہیں جو دراصل ایک ٹشو ہوتا ہے اور ہر پودے میں موجود ہوتا ہے جس کا کام پھل کو نیوٹریشن فراہم کرنا ہوتا ہے۔
کیلے کے اس فلوم بنڈلز میں (تار نما چیز) میں وٹامن اے، وٹامن بی 6 ، فائبر اور پوٹاشیم کی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ایک تار رگ کی طرح کام کرتا ہے اور پھل کو اس کی تمام تر ضروریات پہنچاتا ہے اور کیلے کے ذائقے میں اضافہ کرکے اسے بڑھنے میں معاونت کرتا ہے۔
چونکہ اب آپ تار نما چیز کی افادیت سے واقف ہوچکے ہیں تو جب بھی کیلا کھائیں تو اس تارنما چیز کو ضرور کھائیں جو آپ کو اور زیادہ غذائیت فراہم کرے گا۔