تائیوان: (روزنامہ دنیا) بالخصوص مردوں میں پیشاب اور ملحقہ نالیوں اور نظام کا انفیکشن عام ہیں جو شدید صورت میں گردوں کو نقصان پہنچا کر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
یورنری ٹریکٹ انفیکشن (یوٹی آئی) سبزیاں کھانے سے ٹل سکتا ہے اور اس کا انکشاف تائیوان میں کئے گئے ایک سروے کے بعد سامنے آیا ہے۔ تائیوان میں ڈالن زو چی ہسپتال کے ماہرِ قلب ڈاکٹر چِن لون کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں یہ مرض عام ہیں اس کی وجہ ای کولائی بیکٹیریا ہے جو گوشت میں بھی موجود ہوتا ہے اور گوشت سے ہی انسانی آنتوں اور وہاں سے پیشاب کے نظام تک جاتا ہے۔
یہ تحقیقات انہوں نے سائنٹفک رپورٹس میں شائع کرائی ہیں۔ سروے میں 9725 بدھ مت پیروکاروں کا مطالعہ کیا گیا، شروع میں کوئی بھی یوٹی آئی کا شکار نہ تھا اور مطالعے کے اختتام پر 661 افراد اس انفیکشن سے متاثر ہوئے، معلوم ہوا کہ جو افراد باقاعدگی سے سبزیاں کھاتے ہیں ان میں یوٹی آئی کے شکار ہونے کا خطرہ 16 فیصد تک کم ہو جاتا ہے اور یہ رجحان خواتین میں زیادہ نظر آیا۔