لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے تھائرائیڈ کینسر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے مطابق موبائل فون سے نکلنے والی ریڈیو فریکونسی شعاعوں کو ہمارے جسم کے حصے انٹینا سے قریب ہونے کی وجہ سے جذب کر لیتے ہیں۔
ادارے کے مطابق کینسر کے نتیجے میں ہونے والی نقصانات کو ایکس رے کی مدد سےدیکھا گیا جس سے پتا چلا کہ موبائل فون سے خارج ہونے شعاعیں "نان آئنائزنگ" ہوتی ہیں، جبکہ بہت سی تحقیقات یہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام بھی رہی ہیں کہ نان آئنائزنگ شعاعیں انسانوں میں کینسر کے خطرے کو بڑھاتی ہیں۔
ییل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نےمشاہدہ کیاکہ موبائل اورشعاعوں کاآپس میں کوئی تعلق ہے۔اس کے لیے ٹیم نے کنیکٹیکٹ میں رہنے والے 900 سےزائد افراد کامشاہدہ کیا،جن میں سے 440 میں تھائرائیڈ کینسرکی تشخیص ہوئی ۔
ڈاکٹر یاوی ژینگ نے کہا کہ ہمارا مطالعہ اس بات کا ثبوت فراہم کرتا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے تھائرائیڈ کینسر کے مابین تعلقات کو جینیاتی حساسیت متاثر کرتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان آبادیوں کی نشاندہی کرنے کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے جو ریڈیو فریکونسی شعاعوں کی وجہ سےحساس ہیں۔
امریکی کینسر سوسائٹی کے مطابق امسال امریکا میں تقریبا 52،890 افراد میں تھائرائیڈ کینسر کی تشخیص متوقع ہے جبکہ برطانیہ میں کینسر ریسرچ یوکے کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ سالانہ تقریباً 3500 نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔