لاہور: (دنیا نیوز) برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ موسیقی اسٹروک کے مریضوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ میوزک سننا اور آلات موسیقی بجانا سٹروک کے مریضوں کو نہ صرف صحت مند کرتا ہے بلکہ ان کے دماغ کو متحر ک کر کے موڈ کو بہتر کرنے کا باعث بنتا ہے۔
برطانوی ماہرین کے مطابق سٹروک معذوری کا سبب بنتا ہے تاہم کی بورڈ، ڈرم اور آئی پیڈ کے استعمال سے موڈ میں بہتری آتی ہے۔