لاہور: (روزنامہ دنیا) ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ نوٹ کی سطح پر موجود جراثیموں میں سے بہت کم تعداد ہی انگلیوں سے چپکتی ہے اور صحت کیلئے زیادہ مضر نہیں ہوتی لیکن جو لوگ نوٹوں کا زیادہ لین دین کرتے ہیں انہیں ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھنا چاہئے
نوٹ کئی ہاتھوں میں جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر ایک خاص طرح کے بیکٹیریا موجود ہوسکتے ہیں جو معدے کی سوزش، جلد کی بیماریوں جیسے مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نوٹ گننے کیلئے انگلی کو زبان یا کسی نم سطح کو چھونے کے بعد جب نوٹ پر لگایا جاتا ہے تو اس سے بھی جراثیم منتقل ہوتے ہیں۔