برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک طبی ماہرین نے تحقیق کے بعد موٹاپے یا اضافی وزن میں مبتلا افراد کو خوش خبری سنادی۔ جسمانی وزن میں اضافے یا موٹاپے سے پریشان افراد کے لیے میٹابولزم کو تیز کرنا بہت ضروری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس عمل کے ذریعے ہی جسم میں موجود کیلوریز کو جلایا جاسکتا ہے۔
جرمنی کی لب بیک یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد کے لیے صبح کا ناشتہ بہت ضروری ہے، یہ کرنے سے اُن کے جسم کی کیلیوریز جل کر ختم ہوتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ناشتے میں انڈا، ڈبل روٹی اور چائے کھانے سے ایک وقت میں ڈھائی کیلوریز جل کر ختم ہوجاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق صبح کا ناشتہ کرنے سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے جو جسم میں مٹاپے کی وجہ بننے والی کیلوریز کو ختم کرتا ہے۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جولیانے رچر کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالعے میں بات سامنے آئی کہ کوئی شخص اگر دن میں دو بار کھانا کھائے تو اُس کا بڑھتا وزن نہ صرف رک جاتا ہے بلکہ اس میں کمی بھی ہوتی ہے۔
ڈاکٹر جولیا کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر کسی کو ناشتے کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ ہوجائے تو وہ اپنا وزن خود ہی گرا سکتا ہے، اگر آپ ناشتہ نہیں کرتے تو حیران کن طور پر جسم میں کیلوریز بڑھ جاتی ہیں۔