کراچی: (دنیا نیوز) طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس بیماری سے بچنے کیلئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے۔
کسی بیماری سے بچنے کیلئے انسانی جسم میں ایک خودکار نظام کام کرتا ہے جو بیماری کا سبب بننے والے جراثیم کے حملے کو ابتدائی مرحلے پر ہی روک دیتا ہے۔ انسانی جسم میں مزاحمت کا یہ نظام قوت مدافعت کہلاتا ہے۔
چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑھ چکا۔ خطرناک وبا سے روز سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرسزسے لڑنے کیلئے جسم میں اینٹی باڈیز اور سفید خلیات کا ہونا ضروری ہے۔ کورونا سے وہ شخص ہی بچ سکتا ہے جس کی قوت مدافعت مضبوط ہو۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد، ادرک، ہلدی، سبز چائے، سبزیاں اور پھل کے استعمال سے قوت مدافعت کو مضبوط رکھا جا سکتا ہے۔ مدافعتی نظام کو تندرست اور توانا رکھنے کے لئے پروٹین سے بھرپور غذا کے ساتھ وقت پر سونا، نیند کا پورا ہونا اور ورزش کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔