لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ماہرین نے ایسا آلہ تیار کیا ہے کہ جس کی مدد سے کورونا وائرس کے مریضوں کوآئی سی یو میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
یونیورسٹی کالج لندن کے انجینئرز نے مرسڈیز فارمولا ون ریسنگ ٹیم کے تعاون سے صرف چار روز میں ایک ایسا آلہ بنایا جو سانس لینے میں مدد کرتا ہے اور جس کی وجہ سے مریض کو وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
آلہ آکسیجن اور ہوا کو مریض کے پھیپھڑوں تک دھکیلنے میں مددگار ہوگا، سی پی اے پی نامی اس ڈیوائس کا شمالی لندن کے ہسپتال میں ٹرائل جاری ہے۔