کراچی میں کانگو سے رواں سال کی پہلی ہلاکت، جناح‌ ہسپتال میں خاتون دم توڑ گئی

Last Updated On 30 March,2020 02:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کانگو سے رواں سال کی پہلی ہلاکت، جناح ہسپتال میں زیر علاج کانگو سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون کا تعلق عمرکوٹ تھرپارکر سے تھا، کراچی میں کانگو وائرس کا یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اس وقت خطے میں 3 قسم کے وائرس سے اموات ہو رہی ہیں، چین میں چند روز قبل ہانٹا وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوا تھا جب کہ کرونا وائرس سے پاکستان میں ایک ہزار 625 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور دنیا بھر میں 33 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔