لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان کا مہینہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس ماہ مبارک میں ناصرف روحانی بلکہ جسمانی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں اور انسان اپنے رب سے بہت نزدیک ہو جاتا ہے۔
اگر رمضان کے دوران خوارک بھی صحت افزا رکھی جائے اور چند تجاویز پر عمل کیا جائے تو روزہ صحت کے لیے بھی بہت سود مند ثابت ہوتا ہے لیکن اگر کھانے پینے کا خیال نہ رکھا جائے اور کولیسٹرول اور چکنائی کا زیادہ استعمال کیا جائے تو صحت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے اور اکثر لوگ دس یا 15 روزوں کے بعد طعبیت کی ناسازی کی شکایت کرتے ہیں۔
روزے کے دوران صحت مند رہنے کی پانچ تجاویز پرعمل کر کے آپ رمضان کے روزوں کے دوران بھی فٹ رہ سکتے ہیں۔
سحری لازمی کریں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ رمضان کا مہینہ صحت مند رہ کر گزاریں تو سحری لازمی کریں اور بنا سحری کا روزہ رکھنے سے پرہیز کریں۔
پانی کا زیادہ استعمال کریں
روزوں میں جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے جبکہ اسے روز آٹھ گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اسی لیے کوشش کریں کے سحر میں اور افطار کے بعد پانی زیادہ سے زیادہ پیئں تاکہ پانی کی کمی نہ ہو۔
زیادہ کھانے سے پرہیز کریں
رمضان میں اکثر و بیشتر افطار پر بہت زیادہ ایسی غذائیں کھائی جاتی ہیں جو صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہوتی ہیں، اسی لیے کوشش کریں کہ افطار سادہ کریں اور اعتدال کے ساتھ کھائیں۔
صحت مند غذائیں کھائیں
سحر اور افطار میں کوشش کریں کہ ایسے خوارک لیں جو صحت کے لیے مفید ہو، جیسے دودھ، انڈہ، گوشت اور پھل وغیرہ۔
زیادہ محنت مشقت کے کام نہ کریں
اگر آپ روز ورزش کرتے ہیں یا بہت زیادہ چلنے کے عادی ہیں تو روزہ رکھنے کے بعد ایسا کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ روزے میں ورزش کرنا جسم کے لیے درست نہیں کیوں کہ اس کے دوران جسم میں توانائی کی کمی ہو جاتی ہے۔