لندن: (دنیا نیوز) ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے دورے کے بعد ورزش اور جسمانی محنت سے زندگی کو خوشگوار بنانے میں بہت مدد ملتی ہے۔
برطانوی ماہرین کے مطابق دل کے دورے کے بعدجن مریضوں نے ہفتے میں 150 یا اس سے زائد منٹ کے لیے چہل قدمی، ورزش یا جسمانی مشقت کی انہوں نے روزمرہ زندگی میں بہتری کا اعتراف کیا۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اٹیک کےبعد دل کے بحالی کے تمام پروگراموں میں شرکت بہت ضروری ہے۔