لاہور: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کے علاج کے سلسلے میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سینتھیٹک اینٹی باڈیز کی تیاری شروع کر دی ہے۔
پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پلازما تھراپی میں مریضوں کیلئے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، اس کے نتیجے میں مریض کا دل بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
یونیورسٹی نے پلازما میں سے اینٹی باڈیز علیحدہ کرلی ہیں۔ اس حوالے سے یو ایچ ایس اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس پر پروفیسر جاوید اکرم اور سی ای او یونیورسٹی آف لاہور اویس رئوف نے دستخط کئے۔