کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت نے کلوروکوئین کو علاج کیلئے دوبارہ مفید قرار دے دیا

Last Updated On 04 June,2020 04:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دوبارہ مفید قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دوبارہ مفید قرار دے دیا، عالمی ادارہ صحت نے کلوروکوئین علاج پر پر دوبارہ نظر ثانی کی ہے۔ 35ممالک کے 400 ہسپتالوں میں مریضوں پر کلوروکوئین کا ٹرائل کیا گیا۔

گارڈین کی رپورٹ کے مطابق کلوروکوئین کو کورونا کے علاج میں مفید پایا گیا۔ کلوروکوئین کو دل کے مریضوں کیلئے نقصان دہ قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان میں بھی کلوروکوئین کے علاوہ ازیتھرومائی سین، ایکٹمرا پر عوام کی نظریں مرکوز ہیں ۔۔ نئی آنے والے اینٹی وائرل ریمیڈیزی ویر انجکشن کی عوام منتظر ہے۔
 

Advertisement