لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔
عطا اللہ تارڑ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ 14 دن آئسو لیشن میں رہنے کے بعد ان کا کرونا ٹیسٹ نیگٹو آگیا ہے اور وہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ وہ تمام دوست احباب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صحت کے لئے دعائیں کیں اللہ تعالی ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور صحت عطا فرمائے۔