کورونا کے باعث 339 سمندر پار پاکستانی جاں بحق: ترجمان دفتر خارجہ

Last Updated On 05 June,2020 12:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث 339 سمندر پار پاکستانی جاں بحق ہو گئے، مختلف ممالک سے 92 ہزار سے زائد پاکستان واپسی کے منتظر ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ کورونا سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر وفات پانے والے 424 پاکستانیوں کی میتیں واپس لائی گئی ہیں، سعودی عرب میں 20، یو اے ای میں 32، قطر میں 2 جبکہ کویت میں ایک پاکستانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے.

عائشہ فاروقی نے کہا کہ 51 ہزار 500 سے زائد پاکستانیوں کو 65 ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے، ساڑھے 54 ہزار سے زائد پاکستان یو اے ای جبکہ 30 ہزار 500 سے زائد پاکستانی سعودی عرب سے واپسی کیلئے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

 

Advertisement