اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے دوران فیس ماسک کی پابندی کے معاملے پر سپریم کورٹ ملازمین اور سائلین کی جانب سے ماسک نہ پہننے کا سخت نوٹس لے لیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت عظمی نے پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور دیگر برانچ رجسٹریوں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا، تمام رجسٹریوں کے ملازمین اور سائلین کو عدالت داخلے سے قبل درجہ حرات چیک کروانا ہوگا۔
عدالت آنے والے ملازمین، وکلا اور سائلین کو سینیٹائزر گیٹ سے گزرنا لازم قرار دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسک، ٹمپریچر چیک کروائے بغیر کسی کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کی حدود میں ماسک اتارنے پر پابندی ہوگی۔