چین: کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے

Last Updated On 15 June,2020 04:24 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

چینی کمپنی نے بیان میں کہا کہ ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے مضر اثرات سامنے نہیں آئے جن افراد کو ویکسین دی گئی، ان میں 2 ہفتے بعد وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوگئیں۔

کمپنی کے مطابق ویکسین کے انسانوں پر ٹرائل کے پہلے اور دوسرے مراحل میں 18 سے 59 سال کی عمر کے 743 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا۔
 

Advertisement