کورونا ٹیسٹ رپورٹس 40 فیصد تک غلط ہوسکتی ہیں: ڈاکٹر محمود

Last Updated On 27 June,2020 08:26 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے چیئر مین ڈاکٹر محمود شوکت نے کہا ہے کورونا وائرس ایک نئی بیماری ہے اور اس کی ٹیسٹنگ کی کچھ حدود ہیں، عالمی معیار پر اس ٹیسٹ کی حساسیت 60 سے 70 فیصد ہے جبکہ ہمارے ہاں اس سے مزید کم ہے۔ ہمارے ہاں تمام مشینری امپورٹ ہو کر آتی ہے اور ٹیکنیشنز کی اہلیت بھی اس معیار کی نہیں، تکلیف دہ بات ہے کہ رپورٹس 30 سے 40 فیصد غلط ہو سکتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر محمود شوکت کا مزید کہنا تھا کہ اس وائرس سے دوبارہ متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ کو چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم خان نے کہا لاہور میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں 861 بیڈ موجود ہیں جن میں سے 445 خالی ہیں۔

ڈاکٹر جمشید نے کہا ڈبلیو ایچ او کی تازہ ترین تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے میت کی تدفین کے متعلق نئے ایس او پیز جاری کر دئیے گئے ہیں، جن کے تحت میت کو غسل ورثا کی موجودگی میں دیا جا سکے گا، میت کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پی پی ایز کا استعمال کر کے میت کومحدود فاصلے سے دیکھا جا سکتا ہے۔

سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر اجمل بھٹی نے کہا لاہور کی 13 گنجان آباد مارکیٹوں میں رینڈم سیمپلنگ کی گئی۔
 

Advertisement