لاہور: (روزنامہ دنیا) موسم سرما میں بالوں کی جڑوں اور جلد پر خشکی کا آجانا بہت عام سی بات ہے، اس سے نجات حاصل کیلئے مفید چند ٹپس ہیں۔
کھوپرے کا تیل خشکی کا آزمودہ اور مؤثر علاج ہے، سیب کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں پائی جانے والے ایسڈک اجزا سر میں خشکی بننے کے عمل کو روک دیتے ہیں۔
شہد کا خشکی بھگانے کے استعمال کیلئے 9 حصے شہد اور 1 حصہ گرم پانی کا مکس کریں، دھلے ہوئے صاف بالوں اور جلد پر یہ مرکب دو سے تین منٹ لگائیں اور مالش کریں۔ ایلو ویرا میں خشکی کو بھگانے والی والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
ٹی ٹری آئل ورم کش اور جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ بالوں میں خشکی اور خارش کی شکایت پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ سر اور جسم پر زیتون کا تیل لگا لینے سے خشکی سے کافی حد تک نجات ملتی ہے۔ لیموں کے عرق یا جوس کی مالش سے بھی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے۔