کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک صوبے بھر میں دو ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ویکسینیشن انچارج ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کے مطابق بلوچستان میں ویکسینیشن مہم کے 20 روز کے دوران اب تک 2001 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 22 ہزار ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہیں۔
ویکسینیشن کے لئے کوئٹہ میں قائم 9 مراکز میں اب تک 1604 ہیلتھ ورکرز کو جبکہ قلات اور درخشاں ڈویژن میں 21، سبی ڈویژن میں 64 ، کیچ اور مکران ڈویژن میں 168 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ ڈاکٹر اسحاق کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن لگانے کے عمل میں گزشتہ دنوں کی نسبت تیزی آئی ہے۔