کھانا پکانے کی ویڈیوز دیکھنے کے نقصان بارے جانئے

Published On 25 February,2021 02:06 pm

لندن:(روزنامہ دنیا) سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر مزیدار کھانا پکانے کی اشتہا انگیز ویڈیوز دیکھنا ایک عام بات ہے تاہم اب ایسی ویڈیوز دیکھنے کا نقصان سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں انگلینڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق سے علم ہوا کہ کھانا پکانے کی ویڈیوز دیکھنے سے اشتہا میں اضافہ ہوتا ہے اور ہم زیادہ کھاتے ہیں جس کا نتیجہ موٹاپے کی صورت میں نکلتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ان ویڈیوز سے کچھ سیکھ کر ہم کچھ پکاتے ہیں یا نہیں، لیکن مجموعی طور پر ہم زیادہ کھانے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ موٹاپے میں کمی کے خواہشمند افراد کھانے سے قبل اگر کوئی (کھانے سے ) غیر متعلق اور توجہ بھٹکانے والا کام کریں تو ان کی اشتہا میں کمی ہوسکتی ہے ۔ کھانا پکانے کی ویڈیوز دیکھنے کے شوقین افراد اگر صحت مند کھانا بنانے کی ویڈیوز دیکھیں تو یہ ان کی صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔