موٹاپہ بھگانے کے دوران کی جانیوالی غلطیاں جو بھاری پڑتی ہیں

Published On 15 June,2021 01:08 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) موٹاپے میں مبتلا افراد اکثر ایسی غلطیاں کرتے ہیں کہ اصل مقصد کہیں پیچھے رہ جا تا ہے اور وہ مایوسی میں مبتلا ہو کر وزن کم کرنے کی کوششیں ہی ترک کر دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فربہ افراد اپنا وزن کم کرنے میں حد سے زیادہ جلدی کرتے ہیں، اس کیلئے باربار وزن چیک کرتے ہیں جو ظاہر ہے ایک یا دو دن میں تو کم نہیں ہو سکتا لہذا فوری نتائج نظر نہ آنے پر وہ مایوسی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

دوسری غلطی یہ کہ جتنی محنت کرنی چاہئے اس سے بھاگتے ہیں، جیسے جس تناسب سے وزن اٹھانا چاہئے اس کی بجائے کم کسرت سے زیادہ نتائج چاہتے ہیں جو ظاہر ہے ممکن نہیں۔ پیٹ یا رانوں میں جہاں بھی چربی میں کمی لانی ہو اس کیلئے کڑی ورزش ضروری ہے۔

اگلی غلطی یہ کہ ایسی خوراک لیتے ہیں جس میں چکنائی نہیں ہوتی یا کم پائی جاتی ہے، اس طریقے سے وزن تو کم ہو جاتا ہے مگر مستقل طور پر نہیں آتا۔ جب وہ معمول کی خوراک کی جانب آتے ہیں تو وزن پھر سے بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔

چوتھی غلطی جسم کی ضرورت کے مطابق پروٹین نہ لینا ہے ، اس صورتحال میں وزن کم ہونے کے ساتھ ساتھ کمزوری بھی پیدا ہو جاتی ہے جو مزید نقصان کا باعث بنتی ہے۔
 

Advertisement