تازہ ترین
  • National :- اسلام آبادمیں 150جوانوں پرمشتمل ایگل اسکواڈ شروع کررہےہیں،شیخ رشید
  • National :- اسلام آباد میں جرائم کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، شیخ رشید
  • National :- سارے ناکےختم کررہےہیں،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید
  • National :- امن وامان ہوتوسرمایہ کاری آتی ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید

ملک میں 963 افراد کے لئےصرف 1 ڈاکٹر

Published On 10 June,2021 08:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں 963 افراد کے لئے صرف ایک ڈاکٹر جبکہ نو ہزار چار سو تیرہ شہریوں کے لیے صرف ایک ڈینٹسٹ موجود ہے۔ ایک سال کے دوران ہسپتالوں ، ڈسپنسریز،زچہ بچہ مراکز ،رورل ہیلتھ اور ٹی بی سینٹرز کی تعداد میں بھی کوئی اضافہ نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں 12 ہزار 726 ڈاکٹرز کااضافہ ہوا، مجموعی تعداد 2لاکھ 45 ہزار 987 ہوگئی ہے۔ اب بھی پاکستان میں 963 افراد کے لئےصرف ایک ڈاکٹر دستیاب ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں ملک میں 2 ہزار 430 نئے ڈینٹسٹ بنے جس کے بعد ڈینٹسٹ کی تعداد 27 ہزار360 ہو چکی ہے ۔ ملکی آبادی کے تناسب سے اس وقت 9413 پاکستانیوں کے لیے صرف ایک ڈینٹسٹ موجود ہے۔

ایک سال میں 4 ہزار 536 نرسوں کا اضافہ ہوا جسکے بعد یہ تعداد 1لاکھ 16 ہزار 659 ہوگئی ہے۔رجسٹرڈ ہیلتھ وزیٹرز کی تعداد 21 ہزار 361 ہے ۔ ہسپتالوں ، ڈسپنسریز،زچہ بچہ مراکز ،رورل ہیلتھ سنٹرز اور ٹی بی سنٹرز کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ ہسپتالوں میں بیڈزکی تعداد بھی گزشتہ سال کی سطح پر برقراررہی۔