آزاد کشمیر میں پاک نیوی کی جانب سے مفت طبی سہولیات کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published On 02 July,2021 10:20 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں پاکستان نیوی کی جانب سے مکینوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے میڈیکل کیمپ لگائے جارہے ہیں۔

مظفرآباد میں وطن کی بحری سرحدوں کی محافظ پاکستان نیوی کی جانب سے مکینوں کی طبی سہولیات کے حصول میں حائل رکاوٹوں کا احساس کرتے ہوئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کے گنجان آباد علاقے چہیلہ بانڈی میں لگائے گئے کیمپ میں نیوی کے ماہر ڈاکٹر نے سینکڑوں مریضوں کے طبی معائنہ کے انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔

اس موقع پر مقامی لوگ پاکستان نیوی کی خدمات کو سراہنے کے ساتھ شعبہ صحت کی زبوں حالی پر شکوہ کرتے نظر آئے۔

پاکستان نیوی کی جانب سے مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مظفرآباد سمیت وادی نیلم میں کنڈل شاہی اور جہلم ویلی میں چکار کے مقام پر بھی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
 

Advertisement