کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دنیا کو درپیش سلامتی اور ماحولیات کے پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لئے درکار وسائل کے باخبر رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات کراچی میں پاک فضائیہ کے ایئروار کالج انسٹی ٹیوٹ میں ایئروار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے کالج کی ٹیم کو اعلیٰ تعلیمی معیار برقرار رکھنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائیوں کے جدید تصور میں اتحاد کو کلیدی اہمیت حاصل ہے کیونکہ آج کے دور میں کوئی بھی فوج تین کامیابیاں حاصل نہیں کر سکتی۔
بعد ازاں پاک بحریہ کے سربراہان نے ادارے میں زیرتعلیم غیرملکی افسروں سے بھی ملاقات کی۔
پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ پاک فضائیہ کا معیاری ادارہ ہے جہاں پاکستان کی مسلح افواج اور دوست ملکوں کے درمیانے درجے کے افسروں کو کلیدی کمان اور عملے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تربیت دی جاتی ہے۔