کوئٹہ کا سب سے بڑا ویکسی نیشن سینٹر عملے کی غفلت کے سبب 4 روز سے بند

Published On 10 August,2021 10:13 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں قائم سب سے بڑا ویکسی نیشن سینٹر نادرا میں اندراج کے لئے عملے کی جانب سے مبینہ غفلت پر گزشتہ چار روز سے بند ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے ویکسی نیشن کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے صوبے بھر میں 94 ویکسنیشن سینٹز قائم کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ کے مختلف سرکاری ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں اس وقت 34 ویکسینیشن سینٹر کا کر رہےہیں ۔ صوبے کے سب سے بڑے سرکاری سول ہسپتال کے ویکسی نیشن سینٹز میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ عوام سے پیسے لے کر جعلی کارڈ بنا ئے جا رہے ہیں جس پر محکمہ صحت ا بند کر کے تحیقات شروع کر دی ہیں۔

ویکسی نیشن سینٹر آنے والے شہریوں کی جانب سے اس بات کی شکایات کی گئی ہیں کہ عملہ غیر تربیت یافتہ ہونے کے ساتھ کم بھی ہے جبکہ کئی افراد نے تین ماہ سے اندراج نہ ہونے کا بھی گلہ کیا۔

محکمانہ تحقیقات اپنی جگہ مگر سینٹر سے ویکسی نیشن کروانے والے اب نادرا میں اندراج نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں جس کا حل بھی حکومت کو ہی نکالنا ہو گا تاکہ ویکسینیشن مکمل کرانے والے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
 

Advertisement