پشتونخواہ میپ کے عثمان کاکڑ کے انتقال سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ جاری

Published On 06 August,2021 06:31 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پشتونخواہ میپ کے عثمان کاکڑ کے انتقال سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی، بیانات اور گواہی نہ آنے کی وجہ سے کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ عثمان کاکڑ کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا۔

سینیٹر عثمان کاکڑ کی ہلاکت سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی، کیس سے متعلق گواہی اور بیان قلم بند کرانے کے لئے کوئی شخص کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔

کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور نذیر احمد لانگو پر مشتمل تھا، بلوچستان حکومت نےعثمان کاکڑ کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن یکم جولائی کو تشکیل دیا تھا۔

عثمان خان کاکڑ کو سر پر چوٹ لگنے کا واقعہ کوئٹہ میں 17 جون کوگھر میں پیش آیا تھا جسکے بعد 19 جون کو عثمان کاکڑ کوکراچی علاج کے لیے منتقل کیا گیا تاہم وہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پشتونخوا میپ اور عثمان کاکڑ کے اہلخانہ نے سپریم کورٹ یا اقوام متحدہ کی سطح پر کمیشن کا مطالبہ کیا تھا جس پر صوبائی حکومت نے اس مطالبے کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا تھا۔

Advertisement