بلوچستان میں کورونا وائرس میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک اور مریض چل بسا

Published On 05 August,2021 10:40 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں کورونا وائرس میں اضافے کا رحجان برقرار ہے ، ایک اور مریض چل بسا۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 7.40 فیصد رپورٹ کی گئی۔ کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 4.37 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 1473 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 109 افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار آٹھ ہو گئی۔ تربت میں سب سے زیادہ 39 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں 50، گوادر 4 جبکہ پنجگور میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے، نئے مثبت کیسز صوبے کے 9 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 28 ہزار 695 ہوگئی ہے۔
 

Advertisement