کراچی: (دنیا نیوز) مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے ہی ڈیلٹا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی والے صرف تنقید کرتے ہیں، یہ خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ویکسی نیشن سینٹرز پر لوگوں کا رش ہے، کل دو لاکھ 22 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی، لوگ بڑے پیمانے پر ویکسین لگوانے کیلئے گھروں سے نکل رہے ہیں، مختلف صنعتوں، مراکز میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کر رہے ہیں، ماسک اور ویکسی نیشن سے ہم وبا پر قابو پاسکتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل سے ہی کورونا پر قابو پاسکتے ہیں، سندھ میں لاک ڈاؤن کے فیصلے پر تنقید کی گئی، ہم نے وفاق کے سیاحتی مقامات کھولنے کے فیصلے کی مخالفت کی، بروقت فیصلہ سازی سے صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے، لوگوں کو جان کی نہیں، سم بند ہونے کی پرواہ ہے۔