لاہور: (دنیا نیوز) این سی او سی کی سفارشات پر پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاک ڈاؤن 3 اگست سے 31 اگست تک نافذالعمل رہے گا۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد میں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت 24 گھنٹے کام کر سکتے ہیں، ویکسین سینٹرز پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پٹرول پمپ، تندور، بیکریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں، کریانہ سٹور، ڈیری اور سویٹ شاپس پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں، پھل اور سبزی کی دکانیں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، چکن اور میٹ کی دکانیں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، فوڈ ڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔
کال سینٹرز، میڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ آئل ڈپو اور منڈیاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ تمام قسم کی منڈیاں ( سبزی، پھل،اناج ،مویشی) ہفتہ بھر کھلی رہیں گی۔ میڈیکل سٹورز، مراکز صحت، ویکسین سنٹرز کو 24 گھنٹے 7 دن کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
پٹرول پمپ، تندور، بیکریز، فوڈ ٹیک اوے، گیس، پانی، بجلی کے دفاتر، آٹو ورکشاپس، دودھ کی دکانیں کو 24 گھنٹے 7 دن کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ تمام مزارات پر مکمل پابندی عائد ہوگی، تمام سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔ سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی سخت ایس او پیز کے تحت رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔ منتخب اضلاع میں 8 اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ آؤٹ ڈور تقریبات کی 400 افراد کی گنجائش کیساتھ رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔ جمز میں صرف ویکسینیٹڈ لوگ ورزش کے لیے آ سکتے ہیں۔
صوبہ بھر کے تمام سیاحتی مقامات کو ایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ تمام انٹرٹینمنٹ مراکز، تفریحی پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔ ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔ تمام شہری ماسک کی پابندی کریں۔