بلوچستان کے 94 سینٹرز میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

بلوچستان کے 94 سینٹرز میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے کے 33 اضلاع میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے، بلوچستان میں اب تک 8 لاکھ 74 ہزار 257 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان میں 18 ہزار 834 افراد کو ویکسین لگائی گئی، ویکسین صوبے میں مقرر کردہ 94 سینٹرز میں لگائی جا رہی ہے۔