لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7کروڑ ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پہلی ڈوزلگوانےوالےافرادکی تعداد 7کروڑ ہو گئی ، گزشتہ روزملک میں8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی ، اب تک7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔
Vaccine Statistics:
— NCOC (@OfficialNcoc) September 15, 2021
Vaccine administered across Pakistan on 14 Sep: 890,980
Total vaccine administered till now: 70,402,987
یاد رہے کہ کورونا وائرس سے 73 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 938 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 16 ہزار 901، سندھ میں 4 لاکھ 46 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 429، بلوچستان میں 32 ہزار 658، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 198، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 293 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 490 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 86 لاکھ 25 ہزار 952 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 733 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 8 ہزار 339 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 73 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 938 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 291، سندھ میں 7 ہزار 192، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 310، اسلام آباد میں 892، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 727 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔