لاہور: (دنیا نیوز) این سی او سی اور حکومت پنجاب کی سفارشات پر کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے منتخب 5 اضلاع میں 22 ستمبر تک لاک ڈاون نافذ رہے گا۔
کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے 5 اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات شامل ہیں۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند ہوں گے۔ دو روز جمعہ اور ہفتے کے دن چھٹی ہوگی۔ انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔
انڈور شادیوں پر پابندی، آؤٹ ڈور شادیاں صرف 400 افراد کے ساتھ ہو سکیں گی۔ مزارات بند رہیں گے