محکمہ داخلہ سندھ کا آئندہ 15 روز کیلئے کورونا پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری

Published On 15 September,2021 03:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے آئندہ 15 روز کیلئے کورونا پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ کراچی میں اتوار کے روز اور دیگر اضلاع میں جمعہ کو کاروبار بند رہے گا۔

سندھ میں 16 سے 30 ستمبر تک کیلئے پابندیوں کے نئے حکم کے مطابق شادی بیاہ اور ریسٹورینٹس میں ویکسین لگوانے والے افراد کو انڈور ڈائننگ کی مشروط اجازت دے گئی۔ ریسٹورینٹس کیلئے ویکسینشن سرٹیفکیٹ کے حامل افراد کو 50 فیصد کیپیسٹی کے ساتھ انڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ ریسٹوریٹس کے اوقات کار بھی رات بارہ بجے تک بڑھا دیئے گئے۔

صوبے میں شادی بیاہ کی بھی اجازت دے دی گئی۔ 200 ویکسینیٹڈ افراد کیلئے انڈور اور 400 افراد کیلئے آوٹ ڈور تقریب ہوسکے گی۔ ورک فراہم ہوم بھی ختم کر دیا گیا جبکہ دفاتر میں 100 فیصد عملے کو کام کی اجازت دے دی گئی۔ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد تعداد ہوگی۔ سینما گھروں اور اسپورٹس سرگرمیوں پر بدستور پابندی عائد رہے گی،تاہم امیوزمنٹ پارکس اور سوئمنگ پولز کو 50 فیصد ویکسینیٹڈ افراد کیلئے کھولا جا سکے گا۔

مزارات اور درگاہیں کھلونے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور اوقاف کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ ضلع انتظامیہ مخصوص علاقے میں وبا کا جائزہ لے کر اسمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ کی مجاز ہوگی۔
 

Advertisement