خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 36 کیسز رپورٹ

Published On 04 October,2021 12:24 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 36 نئے کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار 662 ہوگئی ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کے 36 نئے کیسز سامنے آئے، صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 131 مریض زیرعلاج ہیں، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی ہے۔

نوشہرہ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 332 جبکہ بونیر میں مجموعی طور پر 233 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں، پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 54 مریض زیر علاج ہیں۔
 

Advertisement