خیبر پختونخوا: 24 گھنٹے میں ڈینگی کے مزید 62 مریض سامنے آ گئے

Published On 05 October,2021 12:04 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 62 مریض سامنے آ گئے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 724 ہے۔ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 140 مریض زیرعلاج ہیں۔

پشاور میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، مردان میں 17 ، صوابی میں 5 اور خیبر میں 6افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ صوبے میں ڈینگی وائرس سے اب تک ایک مریض جاں بحق ہو چکا ہے۔
 

Advertisement