ڈبلیو ایچ او نے ملیریا کی پہلی ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی

Published On 06 October,2021 10:23 pm

جنیوا:(دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے ملیریا کی پہلی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

خبرایجنسی کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) نے ملیریا ویکسین بچوں کو لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ملیریا سے ہر سال 4 لاکھ بچوں کی اموات ہوتی ہے جن میں سے آدھی تعداد ان بچوں کی ہے جو افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم غیبریسیئس نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے،۔ بچوں کے لیے طویل عرصے سے انتظار کی جانے والی ملیریا ویکسین سائنس،بچوں کی صحت اور ملیریا پر قابو پانے کے لیے ایک پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملیریا کو روکنے کے لیے موجودہ ٹولز کی ترجیح سے اس ویکسین کا استعمال ہر سال ہزاروں نوجوانوں کی جان بچا سکتا ہے۔
 

Advertisement