کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 57 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں رواں ماہ اب تک ڈینگی کے 397 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 46 کیسز، حیدرآباد میں 6، عمر کوٹ میں 5 کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں رواں ماہ اب تک ڈینگی کے397 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں اکتوبر میں 1864 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، سندھ میں ستمبر کے مہینے میں 603 کیس رپورٹ ہوئے، رواں سال سندھ میں جنوری تا اگست تک ڈینگی کے 1365 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
سندھ بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 4154 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔